بہترین زندگی بسر کرنےکے اصول

ہم کو فجر اور اشراق، عصر اور مغرب، مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت میں کبھی بھی نہیں سونا چاہیے۔  اس وقت زمین پر آکسیجن بہت ہی زیادہ پائی جاتی ہے۔ اگر ہم جاگ رہے ہوں گے۔ تو ہم اس آکسیجن کو حاصل کر کے اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر ہم  یہ وقت سو کر گزار دیں گے۔ تو ہمارے جسم کو پورے طریقے سے آکسیجن نہیں ملے گی۔ جس کی وجہ سے ہم بہت زیادہ بیماریوں میں مبتلا ہو کر رہ  جائیں گے۔

ہم کو بُرے لوگوں کی صحبت میں بیٹھے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ کیونکہ انسان جس قسم کے لوگوں کے پاس بیٹھا ہے۔ جس طرح  کے اس کے دوست ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی صحبت کا اثر اُن پر ضرور پڑے گا۔اگر ہم اچھے لوگوں کو دوست بنائیں گے۔ تو ہم بھی اچھے کاموں کی طرف متوجہ ہوں گے۔ جس سے ہماری زندگی بہتر اور پرسکون گزرے گی۔

ہم کو چاہیے کہ ہم جب بھی کپڑے اور جوتے وغیرہ پہنتے ہیں۔ ان کو اچھے طریقے سے جھاڑ لیں۔ تاکہ ہمارے کپڑے اور جوتوں میں کوئی زہریلی چیز نہ بیٹھی ہو۔  اگر ہم یہ عمل کریں گے۔ تو ہم ان زہریلی چیزوں سے بچ جائیں گے۔

اگر ہمارے سامنےگرم کھانا رکھا جائے ۔ تو ہم کو چاہیے کہ گرم کھانے کو پھونک مار کر ٹھنڈا مت کریں۔ اگر ہم ایسا کرے گے۔ تو ہمارے منہ میں جو بیکڑیا ہوتے ہیں۔ وہ ہمارے پھونک سے ہمارے کھانے میں داخل ہو کر اس کو زہریلہ بنا دیتے ہیں۔ جس ہم بے شمار بیماروں میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ایسا کرنے سے پرہیز کریں۔