کمبل کی تلاش

کسی گاؤں میں ایک لڑکا  رہتا تھا۔ اس کے ساتھ ایک خوفناک قصہ پیش آیاتھا۔ وہ اپنی زبانی بیان کرتا ہے۔ سردیوں کی رات میں اور میرا چچا زاد بھائی ہم دونوں کھیتوں میں پانی لگانے کے لیے گئے ہوئے تھے۔ ہمارے کھیتوں کو جس نہر کا پانی پڑتاتھا۔ وہ نہر ہمارے کھیتوں سے کافی دُور تھی۔ وہ کہتا ہے کہ سردیوں کی راتیں تھی۔ دھند بھی آخیر کی تھی۔ دھند اتنی تھی کہ ہم کو تھوڑے سے فاصلے پر بھی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی تھی۔

وہ کہتا ہے کہ ہم گھر سے پانی لگانے کے لیے تیار ہوئے ۔ ہم اپنے آپ کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے جیکٹ پہن لی۔   ہم نے سوچا کہ کھیتوں کو پانی لگا کر ہم کسی جگہ لیٹ جائے گئے۔ اپنے آپ کو سردی سے محفوظ کرنے کے لیے ایک کمبل اور چادر پکڑ لی۔ وہ کہتا ہے کہ ہم نے اپنی کھیتوں کو پانی لگایا۔ پھر نہر پر جا کر چکر مارا کہ کہیں راستے میں کسی جگہ پر پانی ٹوٹ کر کسی کے کھیت میں تو نہیں جا رہا ہے۔ وہ کہتا ہےکہ  میں اور میرا کزن کھالے پر چلتے چلتے نہر پر پہنچ گئے تھے۔ دھند بھی آخیر تھی کہ ہم کو کھالے کی دوسری طرف کی  سائیڈ بالکل ہی نظر نہیں آ رہی تھی۔ ہمارے ہاتھوں میں عصا تھا۔ ہم ڈنڈے کو کھالے پر مارتے مارتے اور ٹارچ لائیٹ سے چیک کرتے کرتے نہر سے چکر لگا کر اپنی کھیتوں میں واپس آ گئے۔ ہم نے جس کھیت کو پانی لگایا ہوا تھا۔ ہم اس کھیت کو دیکھ کر کہ کھیت کا کتنا حصہ پانی سے بھر گیا ہے اور کتنا حصہ ابھی پانی بھرنے والا ہے۔ وہ لڑکا کہتا ہے کہ میں اور میرا کزن نے دیکھا کہ ابھی کھیت کو بھرنے میں کافی ٹائم لگنا تھا۔ ہم نے سوچا کہ کچھ وقت کے لیے آرام کر لیا جائے۔ انہوں نے کمبل پکڑا اور ایک جامن کے درخت کے نیچے  لیٹ گئے۔

جب کافی رات گزر گئی تو انہوں نے سوچا: کہ پھر نہر کا ایک چکر لگایا جائے ۔ وہ دونوں کھیتوں کو دیکھ کر نہر پر چکر لگانے کے لیے چلے گئے۔ ان کا کمبل اور کپڑا وہاں ہی جامن کے نیچے پڑا ہوا تھا۔ جب وہ نہر کا چکر لگا کر آئے ۔ صبح فجر کی اذان کا وقت ہو چکا گا۔ ان کا وہ کھیت بھر گیا تھا۔ انہوں نے دوسرے کھیت میں پانی لگا کر وہ جامن کے نیچے آئے۔ جہاں انہوں کا کمبل پڑا ہوا تھا۔ انہوں نے جامن کے نیچے آ کر دیکھا کہ ان کا کمبل وہاں سے غائب تھا۔ وہ اور اس کا کزن دیکھ کر بہت ہی حیران ہو ئے۔ کہ انہوں  نے کمبل یہاں ہی رکھا تھا۔ وہ  کہاں  غائب ہو گیا ہے۔

انہوں نے جامن کے اردگرد کمبل کو خوب تلاش کرنے کی کوشش کی۔ مگر ان کو کمبل کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ آخر کار وہ کمبل کو تلاش کرتے کرتے تھک ہار کر بیٹھ گئے۔ان کو کمبل نہ ملا، تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے دیکھا کہ ان کے چند فاصلے پر(تقریباً ایک ایکڑ کے فاصلے پر)  ایک لائٹ جل رہی تھی۔ انہوں نے سوچا کہ کوئی آدمی ہو گا۔ جو ان کا کمبل لے کر وہاں چلا گیا ہو گا۔ انہوں نے آوازیں دیتے ہوئے اُس جگہ گئے۔ جس جگہ پر ان کو لائٹ کی روشن نظر آ رہی تھی۔ جب وہ دونوں اس جگہ گئے۔ تو وہاں کوئی بھی چیز موجود نہ تھی۔ وہاں نہ تو روشنی تھی اور نہ ہی کوئی آدمی تھا۔ انہوں نے اس جگہ جاکر آوازیں دیں لیکن ان کی آواز کا کسی نے کوئی جواب نہ دیا۔ ایسی کام میں صبح ہو چکی تھی۔ اتنی دیر میں اس کا والد آ گیا تھا۔ وہ کھیتوں سے گھر واپس آ گئے تھے۔

کچھ دن گزرنے نے بعد ان کو پتا چلا کہ پولیس کافی دنوں سے ایک بندے کو تلاش کر رہی ہے۔ وہ کسی بندے کو تلاش کرنے  کے لے  ہر جگہ کی چھان بین کر رہی ہے۔ لیکن حیرت کی بات یہ تھی۔ کہ رات کے آخری پہر پولیس وہاں کیا لینے جا سکتی تھی۔ نہ تو پولیس کی کوئی گاڑی تھی اور نہ ہی کوئی آواز کسی قسم تھی۔ اُس لڑکے کا یہ کہنا ہے کہ ہم کو آج تک اس کمبل کے بارے کوئی پتا نہیں چلا کہ وہ کمبل ہمارے ہی کسی دوست نے چرا لیا تھا۔ یا پھر کسی بندے کے ہاتھ لگ گیا تھا۔ یا پھر کوئی ہوائی چیز لے کر اُڑ گئی  تھی۔ اُس کو جب خیال آتا ہے۔ تو وہ یہ سوچ کر بہت ہی حیران ہوتا ہے۔ کہ آج تک کمبل کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ کہ ہمارے ساتھ کسی نے شرارت کی تھی یا پھر کوئی جنات اُڑا  کر لے گیا تھا۔