آلو  Potato

آلو کا تعارف:۔

آلو ہر چھوٹے اوربڑے کی پسندیدہ سبزی ہے جس کو ہر چھوٹا اور بڑے شوق سے کھاتا تھا۔ آلو زمین میں میں بویا جاتا ہے۔پھر اس کے پودہ زمین سے باہر آجاتا ہے۔ آلو سولہویں صدی تک یہ جنوبی علاقوں میں کاشت کیا جاتا تھا۔ آلو  اب بہت ہی وسیع پیمانےپر کاشت کیا جاتا ہے۔ پھر کسان سے سے خوب پیسے کماتے ہیں۔ آلو کی بہت سی  اقسام ہیں۔

آلو کا کھانوں میں استعمال:۔

آلو کو بے شمار سبزیوں میں پکایا جاتا ہے۔ جس کا ذائقہ اتنا لذیذ ہوتا ہے۔کہ ہر کھانےوالے کو پسند آتا ہے۔ آلو ایک ایسی سبزی ہے جس کو ہم تقربیاً ہر سبزی کے ساتھ پکا کر کھاتے ہے۔ آلو چاٹ میں استعمال ہوتا ہے۔آلو کی چپس کو کھانے کا تو مزہ ہی کچھ اور ہوتا  ہے۔ دنیا میں آلو کی چپس کو بہت زیازہ پسند کیاجاتا ہے۔جس کو دنیا کا تقربیاً ہر آدمی کھانا پسند کرتا ہے۔ آلو کھانے کا مزہ ہی اپنا ہوتا ہے۔بہت زیادہ لوگ آلو گوشت بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ آلو مٹر کاآلو میں بے شمار وٹامن پائے جاتے ہیں۔ وٹامن بی، پوٹاشیم، تانبا(کاپر)، وٹامن سی، مینگنیزوافر مقدار میں پائی جاتے ہیں۔ اس میں فاسفورس، فائبر، وٹامن بی اس کے علاوہ پنیٹوتھینک ایسیڈ بھی لا تعداد میں پایا جاتا ہے۔ آلو میں میں وٹامن، پروٹین اور معدنیات لاتعداد پائے جاتے ہیں۔ غذائی ماہرین کے نزدیک آلو بہت بہترین عذا ہے۔

آلو کے فائدے:۔

آلو کو کھانے کے بے شمار فائدے ہیں ۔ جن میں سے چند یہ ہیں۔ جو بچے کمزور ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر کہتے ہیں۔ کہ جو بچے کمزور ہیں۔ ان کو روزنہ ایک آلو کھائیں۔بس چند دن کے اندر اندر آپ کو اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ کہ ہمارے بچہ پہلے سے کتنا صحت مند ہو گیا ہے۔ آلو بچوں کے لیے بہت ہی اچھی خوراک ہے۔ بچوں کو بہت کم مقدار میں ابلے ہوئے آلو روزانہ کی بنیاد پر کھلائیں جائیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کےا ندر اندر بچے کی کمزور ختم ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔