شلغم /شلجم Turnip

شلغم کا تعارف:

شلغم ایک ایسی مشہور سبزی ہے۔ جس کی جڑ گاجراورمولی کی طرح زمین کے اندر ہوتی ہے۔ اس کے پتے زمین سے اوپر ہوتے ہیں۔لوگ اسے بڑے شوق سے غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔شلغم کی کاشت دنیا کے کئی علاقوں میں کی جاتی ہے۔ شلغم کی کاشت برصغیر میں بڑے پیمارنے پر کی جاتی ہے۔ پاکستان میں شلغم سردیوں کے موسم میں اُگایا جاتا ہے۔ شلغم کا رنگ دو قسم کا ہوتا ہے۔اس کا چھلکا سفید اور لال رنگ کا ہوتا ہے۔ شلغم چھوٹےاور بڑےسائز کا ہوتا ہے۔کسان شلغم کو جانوروں کی خوراک کے طور بھی استعمال کرتے ہیں۔

سائنسی تحقیق کے مطابق:

بہت زیادہ لوگ شلغم کو پکاتے ہوئے اس کے چھلکے اور پتے اتار کر پھینک دیتے ہیں۔ شلغم کے چھلکے اتار کر اس کو پکا لیتے ہیں۔ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق یہ ثابت ہوئی ہے۔ کہ شلغم کے پتوں میں جڑ کی نسبت بہت زیادہ مفید اجراء پائے جاتے ہیں۔ سرسبز سبزیوں کو ہمیشہ پکاتے ہوئے انکے پتے نہیں اتارنے چاہیے بلکہ پتوں کو بھی چھوٹا چھوٹا کاٹ کر سبزی کے ساتھ پکا کر کھانا چاہیے۔ اس کے بے شمار فائدے ہیں۔ شلغم کے پتوں میں پائے جانے والے مفید اجزاء جسم کی نشوونما میں بڑا فائدہ دیتے ہیں۔

غذائی اجزاء اور وٹامنز

شلغم میں معدنی اور حیاتینی اجزاء اس طرح سے پائے جاتے ہیں۔

شلغم میں پروٹین کی مقدار چار فیصدہوتی ہے۔ چونا کی مقدار انتیس فیصد، فاسفورس گیارہ فیصد اور آئرن کی مقدار نو فیصدپائی جاتی ہے۔

شلغم کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ یہ بیک وقت پیشاب آور اور قبض کشا ہوتا ہے۔ یہ جسم میں فالتو مواد کو پیشاب کے راستے خارج کرنے میں مدد کرتا ہے۔

گردےکا علاج

جو لوگ گردے کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ان مریضوں کو چاہیے کہ شلغم کو زیادہ سے زیادہ مقدار میں کھایا کریں۔ شلغم کچے اور پکا کر دونوں ہی طریقے سے کھایا جا سکتا ہے۔ یہ پکا ہوا اور کچا دونوں طرح سے مفید غذا ہے۔شلغم گردے کی پتھری کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

جوڑوں کے دردکا علاج

شلغم جوڑوں کے درد میں بھی کارآمدثابت ہوتا ہے۔ جن لوگوں کو جوڑوں کا درد رہتا ہے۔ ان کو چاہیے کہ شلغم کی مقدار کو اپنی غذا میں بڑھا دیں۔انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کے اندر اندر آپ کو فائدہ حاصل ہونا شروع ہو جائے گا۔

آنکھوں کی کمزوری کا علاج

جن حضرات کی نظر کمزور ہو گئی ہے۔ ان کے لیے شلغم ایک مفید عذا ہے۔ شلغم جسمانی کمزوری کو دور کرنے میں مفید ہے۔ دماغی کمزوری ، آنکھوں کی کمزوری اور پٹھوں کی کمزوری کو ختم کرنے میں شلغم ایک عمدہ غذا ہے۔

پٹھوں کی کمزوری کا علاج

شلغم میں کافی مقدار میں کیلشیم موجود ہوتا ہے۔ شلغم ہڈیوں، دانتوں اور پٹھوں کی کمزوری کو بڑی حد تک دُور کرنے میں کارآمد ثابت ہوا ہے۔ جن کو کیلشیم کی کمی ہوتی ہے۔ شلغم ان کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ ان کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ کچے شلغم کھائیں۔ ان انشاء کیلشیم کی کمی چند دن کے اندر اندرپوری ہو جائے گی۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے شلغم بہت اچھا ہے۔ شلغم پیٹ کو صاف کرتا ہے اور بھوک میں اضافہ کرتا ہے۔