سیب سے مختلف امراض کا علاج 

سیب چونکہ اپنے اندر کثیر شفائی اثرات رکھتا ہے۔ اس لیے اطبائے قدیم و جدید نے اس کی طبی افادیت کے پیش نظر اسے مختلف امراض کے علاج میں مستعمل ادویات میں بطور جزو شامل کیا ہے۔ ذیل کی سطور میں سیب کے شفائی اثرات کے بارے میں چند اہم باتیں آپ کی نذر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:

دانتوں اور مسوڑھوں کے لیے سیب کے شفائی اثرات

سیب میں منہ، دانتوں اور مسوڑھوں کو صاف، بیماریوں سے پاک اور مضبوط رکھنے میں جس کی قدر صلاحیت پائی جاتی ہے اور کسی پھل میں نہیں ہے۔ اس پھل کا با قاعدہ استعمال دانتوں کو نہ صرف چمکدار اور مضبوط بناتا ہے، بلکہ ان کی شکست وریخت کے عمل کو بھی روکتا ہے۔ سیب میں موجود ایسڈ منہ میں لعاب دہن کے بہاؤ میں اضافہ کرتا ہے اور یہ ایسڈ پورے منہ کو دانتوں اور مسوڑھوں سمیت جراثیم سے محفوظ کرتا ہے۔

جوڑوں کے درد کا علاج

جسم میں یورک ایسڈ کی مقدار اور اس کے زہریلے اثرات بڑھ جانے سے جوڑوں کا درد، سوجن اور گنٹھیا کے امراض انسان کو لاحق ہو جاتے ہیں۔ سیب میں پائے جانے والا ایک ایسڈ یورک ایسڈ کے لیے تریاقی اثرات رکھتا ہے۔ سیب کو پانی میں جوش دے کر نرم کرلیں اور پھر اسے گنٹھیا سے متاثرہ حصے پر ملیں۔ اس عمل سے گنٹھیا کے درد سے نجات مل جاتی ہے۔

سیب سے خون کی تولید و افزائش

 اگر انسان ناقص غذا یا کسی جسمانی عارضے کے باعث انیمیا کا شکار ہو تو ایسے شخص کو تازہ ، عمدہ اور شیریں سیب کا رس کثرت سے استعمال کرنا چاہیے۔ ایک کلو گرام تک روزانہ یہ جوس استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سیب میں موجود فولاد، فاسفورس اور آرسینک کے قیمتی اجزاء خون کی کمی کا مداوا کر دیتے ہیں۔

 دل کے امراض میں سیب کی افادیت

سیب میں چونکہ فاسفورس اور پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور سوڈیم کم مقدار میں ہوتا ہے، اس لیے یہ دل کے امراض کے لیے نہایت شانی اثرات رکھتا ہے۔ قدیم اطبا شہد کے ساتھ سیب کے استعمال سے دل کے عوارض کا علاج کیا کرتے تھے ۔ سیب چونکہ جسم سےپیشاب کی مقدار اور اخراج میں خاطر خواہ اضافہ کرتا ہے اس لیے ہائی بلڈ پریشر کم ہو کر ناریل حالت پر آجاتا ہے۔ سیب سوڈیم کلورائیڈ (خوردنی نمک) کی سپلائی میں کمی کا باعث بنتا ہے، جس سے گردوں کی آسودگی میں اضافہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بلند فشار خون کے مریضوں کے لیے سیب ایک نعمت غیر مترقبہ ہے۔

گردے کی پتھری کا علاج

سیبوں کے متواتر استعمال سے گردوں کے افعال میں نہ صرف بہتری آتی ہے، بلکہ سنگ گردہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو کر خارج ہو جاتی ہے۔ سیبوں کا قدرتی ترش رس استعمال کرنے والے لوگوں کو گردے کی پتھری کا عارضہ بالکل نہیں ہوتا ، جبکہ پختہ اور شیریں سیب بھی پتھری کے لیے مفید ہیں ۔

 امراض چشم میں سیب کے فائدے

امراض چشم کے لیے سیب کے چھلکوں سے نکالا گیا رس ایک عمدہ علاج تسلیم کیا گیا ہے۔ سوجی ہوئی آنکھوں کی صورت میں اس پانی سے آنکھوں کو دھونا اور اس کو پینا عوارض کو ختم کرتا ہے۔ اس مقصد کے لیے کسی برتن میں چھلکے ڈال کر اس میں اس قدر پانی ڈالیں کہ چھلکے ڈوب جائیں۔ اب پانی کو ابالیں ۔ چند لمحوں تک پانی کو آہستہ آہستہ بھی اہلنے دیں۔ پھر آگ سے اتار کر چھان لیں اور تھوڑی مقدار میں شہد شامل کر دیں۔ پختہ سیبوں کا پلٹس بنا کر آنکھوں پر باندھنے سے دکھتی آنکھیں ٹھیک ہو جاتی ہیں ۔ سیب کے گودے کا پلٹس بنا کر ایک سے دو گھنٹے تک آنکھوں پر باندھا جاتا ہے۔

 نظام ہضم کی تقویت

 سیب بھوک لگانے میں بڑے مفید اثرات رکھتا ہے۔ اگر کسی شخص کو غذا سے نفرت ہو جائے اور کچھ کھانے پر طبیعت مائل نہ ہوتی ہو تو سیب کو کوٹ کر اس کا پانی نکال لیں اور پھر اس میں مصری شامل کر کے صبح کے وقت استعمال کریں۔ اسی طرح تازہ سیب کے رس میں قدرے سیاہ مرچ، زیرہ اور نمک ملا کر پئیں اس سے نظام ہضم درست حالت پر آ جائے گا ، بھوک بخوبی لگے گی، اور کھانا جزو بدن بننا شروع ہو جائے گا۔ ایک عدد سیب کو گرم راکھ میں دبا دیں۔ پھر نکال کر بھرتا بنائیں۔ ایک ہفتہ تک بلا ناغہ اس کو استعمال کریں۔ انتہائی لا جواب دوا ہے۔ اس کے استعمال سے کمزور ترین معدہ بھی از سرنو طاقتور ہو جاتا ہے اور سخت سے سخت غذا کو بھی ہضم کرنے لگتا ہے۔

دماغ اور یادداشت کی تقوی

جدید میڈیکل ریسرچ سے یہ بات سامنے آئے ہے کہ سیب میں فاسفورس کا عصر بھی موجود ہے۔ فاسفورس اعصاب کو مضبوط کرتا ہے اور ہڈیوں کی تقویت اور نشوونما کا بھی باعث ہے۔ دماغ کی کمزوری کا مرض بھی ہمارے ہاں عام پایا جاتا ہے۔ نزلہ و زکام کے دائی مریض در حقیقت دماغی کمزوری کا شکار ہیں۔ جب تک دماغ کو تقویت پہنچا کر مضبوط نہ کیا جائے نزلہ وزکام کی ادویات بھی اپنا اثر نہیں کرتیں۔ سیب چونکہ مقوی دماغ پھل ہے۔ کمزوری دماغ کے مریض کھانا کھانے سے چند منٹ پہلے ایک یا دو نہایت اعلیٰ درجے کے تازہ اور شیریں سیب چھلکا اُتارے بغیر استعمال کریں۔اس کے کئی دن کے متواتر استعمال سے دماغ نہایت طاقت ور ہو جاتا ہے اور بھولی بسری باتیں یاد آنے لگتی ہیں۔

سیب سے کھانسی کا علاج

کھانسی سانس اور سینے کا عارضہ اس کی شدت انسان کو بے چین اور نڈھال کر دیتی ہے اور اس کے مسلسل رہنے سے کئی ایک دیگر امراض انسانی جسم کو لاحق ہو جاتے ہیں اس مقصد کے لیے ایک عدد پکے ہوئے عمدہ تازہ سیب کا رس حاصل کر کے اس میں حسب خواہش و پسند مصری ملا کر مریض کو دیں ، چند روزہ استعمال سے کھانسی سے نجات مل جائے گی۔

پیٹ کے کیڑوں کا تدارک

 اگر پیٹ میں کیڑوں کا شبہ ہو تو رات کو سوتے وقت تازہ اور عمدہ ایک سے دو عدد سیب نوش جان کریں اور اس کے بعد پانی مت پئیں۔ ایک ہفتے تک اس عمل سے پیٹ کے کیڑے نیست و نابود ہو جائیں گے اور پاخانے کے ساتھ خارج ہو جائیں گے۔