پیازOnion

تعارف

پیاز صدیوں سے غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔ قدیم مصر میں یہ خاص و عام خوراک تھی۔ مصری طبیب پیاز کو متعدد بیماریوں کے علاج کے لئے تجویز کرتے تھے۔پیاز دنیا بھر میں خوراک میں استعمال ہونے والی سبزی ہے۔  مگر اس کا اصل وطن وسطی ایشیا اور خاص طور پر پاکستان اور ایران ہے۔ اس کی کاشت مصر، انڈونیشیا اور ملائیشیا تک ہوتی ہے جبکہ مشرق و مغربی افریقہ اور وسطی امریکہ سمیت جزائرالہند میں اسے وسیع پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔ پیاز میں اعلیٰ درجہ کی غذائی و ادویاتی خواص پائے جاتے ہیں۔

غذائی اجزاء اور وٹامنز

 100 گرام پیاز کا کیمیائی تجزیہ اس طرح سے ہے۔ رطوبت 86.6 فیصد، پروٹین 1.2 فیصد، ریشے 0.6 فیصد، چکنائی 0.1 فیصد، معدنی اجزاء 0.4 فیصد، کاربوہائیڈ رئیس 11.1 فیصد، فاسفورس 50 ملی گرام کیلشیم 47 ملی گرام آئرن 0.7 ملی گرام وٹامن سی 11 ملی گرام وٹامن بی کمپلیکس تقلیل مقدار غذائی صلاحیت 51  حرارے موجود ہتے ہیں۔

طبی فوائد اور استعمال

تحقیق کے مطابق پیاز ہاضم بلغم کو ختم اور ریاح کو تحلیل کرتا ہے۔ کچے پیاز کا استعمال پیشاب کھل کر لاتا ہے۔ جنگلی پیاز کے استعمال سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔ پیاز کا عرق جسم پر حملہ کرنے والے جراثیموں کا خاتمہ کرتا ہے۔ پیاز کا مسلسل استعمال دل کے امراض میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتا ہے کیونکہ اس کی وجہ یہ بیان کی جاتی ہے کہ اس میں ایک جزو پروسٹا گلنڈن پایا جاتا ہے جو دل کی حرکت کو متوازن رکھتا ہے۔

 مزید تحقیق سے یہ پتہ چلا ہے کہ پیاز نظام دوران خون کے لئے حیات نو کا پیغام ثابت ہو سکتا ہے۔ امریکی ماہرین کے مطابق پیاز میں کیمیائی جزو تھیال ڈی فائیڈ پایا جاتا ہے جو جراثیم کش ہے، بے خوابی کے کے مرض میں اگر پیاز کا شوربہ استعمال کیا جائے تو خواب آور گولیوں سے زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ پیاز حد درجہ مصفی خون اور چہرے اور جسم پر سیاہ داغ رہے ہوں تو پیاز کا عرق لگانے سے یہ داغ دور ہو سکتے ہیں۔

نکسیر بہنے کی صورت میں پیاز کا رس ایک دو قطرہ ناک میں ڈالیں تو نکسیر بند ہو جائے گی۔ برسات کے موسم میں پیاز کا زیادہ استعمال کرنے سے موسمی بیماریوں سے حفاظت رہتی ہے۔ احتیاطی طور پر پیاز کو سرکہ میں ملا کر کھائیں زیادہ نفع دیتا ہے اگر آدھی چھٹانک پیاز کا پانی صبح باقاعدگی سے استعمال کرتے رہیں تو گردہ و مثانہ کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر خارج ہو جاتی ہے۔

جس کے  کان  میں پرانا سے پرانا درد ہے۔ اُس کو چاہے کہ پیاز کا پانی کان میں ڈالنے سے کان کا درد ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ  روٹی کا ٹکڑا پیاز کے جوس میں تر کر کے کان میں رکھنے سے گونج کی شکایت دُور ہو جاتی ہے نیز پیاز کا عرق گرم کر کے کان میں ٹپکانے سے درد جاتا رہتا ہے۔

 تر بو ندارم میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر این رادھا کرشن اور ڈاکٹر کے مدھاون کئی نے متواتر 7 سال کی تحقیق کے بعد اعلان کیا ہے کہ دل کی شریانوں کے امراض یا بلڈ پریشر با قاعدہ نہ ہونے کی صورت میں اگر 100 گرام پیاز روز کھاتے جائیں تو مریض کو شفاء نصیب ہو گی نیز یہ خون کی نالیوں میں لوتھڑے بننے کے عمل میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے۔ بلڈ کولیسٹرول کو بھی کم کرتا ہے۔

 خواتین کی ماہواری رک جائے تو کچا پیاز کھانے سے حیض کا خون جاری ہو جاتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اگر روزانہ ایک پیاز خوب اچھی طرح چبا کر کھایا جائے تو انسان دانتوں کے امراض سے محفوظ رہتا ہے اور منہ میں پائے جانے والے تمام جراثیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

 پیاز کا شمار ان غذاؤں میں کیا جاتا ہے جو بہت زیادہ مقوی باہ ہیں۔ پیاز کے استعمال سے جنسی طاقت بحال ہوتی ہے۔ عرق پیاز اور شہد کو زن پینے سے یا پیاز کو چھیل کر مکھن میں بھون کر کھائیں ۔ کھانے کے بعد اوپر سے ایک چمچہ شہد لینے سے زبر دست جنسی قوت پیدا ہوتی ہے۔