سٹرابیری(Straw Berry)

یہ پھل بہت ہی خوبصورت اور مزے دار ہوتا ہے۔ یہ پھل زیادہ تر جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔ یہ سب لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے۔سٹرابیری جھاڑ دار علاقوں میں خوبخود بھی اُگ آتی ہے اور لوگ اس کی کاشت بھی کرتے ہیں۔ امریکہ اور یورپ کے باشندے سٹرابیری کی کاشت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ پھل پاکستان میں بھی بڑے شوق سے اُگایا جاتا ہے۔ یہ پھل مری اور شمالی علاقوں میں خورد رو بھی اُگ آتا ہے۔یہ پودا جھاڑی نما ہوتا ہے۔سٹرابیری کا پودا کا قد 8یا10 انچ ہوتا ہے۔سٹرابیری کا پودا قد میں چھوٹا اور رنگ میں سرخ ہوتا ہے۔ سٹرابیری بہت نرم و نازل ہوتی ہے اگر اس کو زیادہ وقت کے لیے رکھا جائے تو یہ خراب ہونے میں دیر نہیں لیتی ہے۔اس لیےہم کو چاہئےکہ اس کو ٹھنڈی جگہ پر رکھا جائے۔

سٹرابیری کے طبی افعال و خواص:۔

یہ پھل گرم معزاج ہوتا ہے۔ اس کاگودا سرخ ہوتا ہے۔یہ پھل بہت زیادہ خوشبودار اور مزیدار ہوتا ہے۔ سٹرابیری میں وٹامن جی کافی مقدار میں پایا جا تا ہے۔ یہ پھل معدے کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ اس میں رس کافی مقدارمیں پایا جاتا ہے۔ سٹرابیری خون کی کمی کو پورا کرتی ہے اور پیاس کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔اس پھل کے لذیز رسیلےاور خوشبودار ہونے کی وجہ سے لوگ اسے غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ اس سے لوگ جام، جیلی اور مربہ جات بھی بناتے ہیں۔

امراضِ قلب:۔

دل انسانی جسم میں نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اگر دل مضبوط ہے تو انسان صحت مند اور تندرست رہتا ہے۔ دل انسان کے پورے جسم میں خون پیدا کرتا ہے۔ خون کی وجہ سے ہی انسان قائم دائم ہے۔ جو انسانوں اختلاجِ قلب، دل کی دھڑکن، بلند فشارِ خون جیسی بیماریوں میں متبلا ہیں تو ان کے لیے اسٹربیری کا استعمال بہت ہی بہترین ہے۔ بلڈ پریشر اور خون کی کمی ایک ایسی بیماری ہے جو انسان کو موت کے منہ میں لے جاتی ہے۔ اس لیے انسان کو چاہئے کہ اپنی خوراک کی طرف توجہ دے۔ خوراک کو متوازن رکھتے ہوئے صبح کی سیر کو اپنا معمول بنا ئے، نماز کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر پھلوں کے ساتھ سٹرابیری کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ ان باتوں پر عمل کر کے انسان ان بیماروں سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔

معدے کے امراض:۔

جو کچھ بھی انسان کھاتا ہے ۔ معدہ انسان کی کھائی ہوئی خوراک کو ہضم کرتا ہے اور اسے جزوبدن بننے میں مدد کرتا ہے۔ بعض اوقات زیادہ گرم یا سرد چیز کھانے سے معدہ خراب ہو جاتا ہے اور خوراک کو اچھے طریقے سے ہضم نہیں کرپاتا۔ جب انسان کا معدہ کام نہیں کرے گا خوراک کو جسم کے لیے تیار نہیں کرے گا تو ظاہری بات ہے کہ انسان کمزور پڑ جائے گا۔ اس لیے کہا جاتا ہے کہ سٹرابیری ایک ایسا مفید پھل ہے جس کو کھانے سے انسان کا معدہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ جب انسان کا معدہ ٹھیک ہو جائے گا تو انسان صحت مند اور تندرست ہو جائے گا۔ سٹرابیری ایک ایسا پھل ہے جو انسان کے معدے کی جلن کو دُور کر کے سکون مہیا کرتا ہے ۔ جب انسان کا معدہ تندرست ہو گا تو انسان تندرست ہو گا۔

سستی اورکاہلی کا خاتمہ:۔

جس انسان  کا جسم سست ہو جاتا ہے۔ کام کرنے کو دل نہیں کرتا ہر کام کرنے میں دشواری محسوس کرتا ہے۔اس کو چاہیے کہ وہ سٹرابیری کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔سٹرابیری ایک ایسا پھل ہے جس کو کھانے سے انسانی جسم میں خون پیدا ہوتا ہے۔ انسان چست و چالاک ہو جاتا ہے۔ اس کی طبیعت کام کاج کرنے پر تیار رہتی ہے۔ بے خوابی کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ انسان کو گہری نیند آتی ہے۔ جب انسان کو گہری نیند آتی ہے تو ظاہری بات ہے کہ انسان کی نیند پوری ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسان اپنے سارے دن کے کام کو بخوبی اچھے طریقے سےسر انجام دے گا ۔

خون کی افزائش:۔

سڑابیری وافر مقدار میں خون پیدا کرتی ہے۔ جس کی ہمارے جسمانی نظام کو بے حد ضرورت ہوتی ہے۔ متوازن عذا کے ساتھ ساتھ سٹرابیری کا استعمال بھی انسانی جسم میں طاقت پیدا کرتا ہے۔ جس کی وجہ سے انسان نہ صرف اپنے کاموں کو بہتر کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہے بلکہ اس کی صحت بھی بہت اچھی ہو جاتی ہے۔

حسن و خوبصورتی کا ٹانک:۔

سٹرابیری ایک ایسا پھل ہے جس میں نہ صرف لذیذ ہونے کی صفت ہوتی ہے بلکہ اس میں رس بھی کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پھلوں کا رس چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے۔ جسم اور جلد کو نرم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ کیل،چھائیوں، دانوں اورمہاسوں کو ختم کر کے انسان کو ایک پرکشش شخصیت سے نوارتا ہے۔ اس لیے ان فوائد کے حصول اور اپنے حسن و دلکشی میں اضافے کے لے سٹرابیری کا استعمال ضروری کرنا چاہئے۔