آڑو سے بیماریوں کا علاج

مختلف امراض میں آڑو کے شفائی اثرات

آڑو میں غذا کے علاوہ دوائی اثرات بھی ہوتے ہیں۔ آڑو کے مغز یعنی گری کا روغن کان میں ڈالنے سے بہرہ پن دور ہو جاتا ہے۔ یورپ میں آڑو کے پھولوں سے ایک شربت تیار کیا جاتا ہے۔ اس سے قبض کے علاوہ یرقان کی شکایت بھی دور ہو جاتی ہے۔ یورپ میں اس کے شربت کو بچوں کا ایک بہترین ٹانک سمجھا جاتا ہے۔ ذیل میں آڑو کے شفائی اثرات کے پیش نظر چند امراض اور ان کا علاج بیان کیا جاتا ہے۔

خون کی کمی کا علاج

جسم میں خون کی کمی ہو جائے تو آڑو کا استعمال مفید ہے۔ جسم میں خون کی کمی مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتی ہے۔ جیسے طویل بیماری مسلسل پریشانی ، زیادہ جاگنا ، درست خوراک کا استعمال نہ کرنا وغیرہ۔ اس کے لیے صبح نہار منہ ایک عمدہ پکا ہوا آڑو اچھی طرح چبا کر کھائیں اور نصف گھنٹے کے بعد ایک گلاس دودھ پی لیں ۔ کچھ ہی عرصہ اس کے استعمال سےجسم میں خون کی مقدار بڑھ جائے گی اور چہرے سے سرخی جھلکنے لگے گی۔

دانتوں کے امراض

آڑو کی گٹھلی کے چھلکوں کو دھوپ میں خشک کر کے کوٹ چھان لیں اور اس کے اندر لونگ کا عرق ڈال کر سکھا لیں۔ یہ منجن دانتوں کی اکثر بیماریوں کو ختم کر کے منہ کو صاف اور داتنوں کو چمک دار بنا تا ہے۔ صبح و شام دانتوں پر یہ منجن ملتے رہیں۔

دل ، معدے اور جگر کے امراض

آڑ و معدے اور جگر کو تقویت دیتا ہے۔ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے کھانے سے خون کی گرمی رفع ہو جاتی ہے، اور گرمی کی وجہ سے جو گھبراہٹ اور بے چینی ہوتی وہ بھی دور ہو جاتی ہے۔ دل کی گھبراہٹ اور خفقان قلب کی صورت میں آڑو کا استعمال دل کو فرحت بخشتا ہے۔ نظام ہضم کی خرابی اور سینے کی جلن اور حرارت میں آڑو بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ معدے کی تیزابیت دور کرنے کے لیے اسے غذا سے پہلے کھانا بے حد مفید ثابت ہوا ہے۔ اسے چھلکے سمیت کھانا زود ہضم اور قبض کشا اثرات رکھتا ہے۔ بوڑھے اور کمزور معدہ رکھنے والے آڑو کو ہضم کرنے کے لیے اس کے ساتھ شہد یا ادرک کا مربہ شامل کر سکتے ہیں۔

پیٹ کے کیڑے

آڑو کے تازہ پتے ایک چھٹانک اور خشک پتے 1 تولہ ، دو تین مرچ سیاہ کے ساتھ رگڑ کر پاؤ بھر پانی بناکر میٹھا شامل کر کے چند روز استعمال کرنے سے پیٹ کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں ۔ آڑو کا براہ راست کھانا بھی پیٹ کے کیڑوں کے خاتمہ کے لیے نافع ہے۔

روغن آڑو کے فوائد

آڑو کی گٹھلی کے مغز کا روغن حاصل کر کے رات کو سوتے وقت چائے کے ایک چمچ سے پانچ چمچ تک چند ہفتے استعمال کرنے سے بواسیر ، بھگندر، دائمی قبض اور پیٹ کےکیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔ یہی روغن چند روز کان میں ڈالنے سے کان کی کھلی ، گرانی اور بہرہ پن ختم ہو جاتا ہے۔

چھوٹے بچوں کی خارش اور پھنسیاں

چھوٹے بچوں کے سر اور کان کے پیچھے سخت خارش والی وہائی پھنسیاں اکثر نکل آتی ہیں ۔ آڑو کے ملز کو سبز دھنیے کے ساتھ رگڑ کر لیپ کرنے سے یہ پھنسیاں دور ہو جاتی ہیں۔

بواسیر کا علاج

آڑو بواسیر ، خون کے جوش ، کمزوری اور نوجوانی میں کمزور کرنے والی رطوبتوں کے اخراج کو روکنے کے لیے دوا بھی ہے اور غذا بھی۔ بواسیر سے دور کرنے اور فوری طور پر ان کا درد، جلن اور ٹیسں زائل کرنے کے لیے آڑو کی گٹھلی کو پانی کی مدد سے گھس کر اتنے ہی وزن کا سکہ گھس کر ملالیں اور اتنا ہی کافور ملا کر چار گنا مکھن ملا کر مرہم بنا کر محفوظ رکھیں ۔ درد، جلن اور میں تو فوری طور پر دو تین مرتبہ لگانے سے دور ہو جائیں گے۔ ایک دو ماہ کے متواتر استعمال سے مسے بھی خشک ہو جائیں گے۔

جس کو سانپ ہر سال کا ٹتا ہو

آڑو کے پتے35 گرام اور پانی25 گرام لیں ۔ دونوں کوپیس چھان کر اسے ایسے شخص کو پلائیں جس کو سانپ چاند کے چاند یا پورے سال بعد کا ٹتا ہو۔ ان شاء اللہ سانپ نزدیک نہیں آئے گا۔