شوگر کا مختلف طریقوں سے دیسی علاج

شوگر ایک  بہت ہی خطرناک اور دائمی بیماریوں میں شمار کی جاتی ہے۔ اگر کسی شخص کو شوگر ہو جائے تو یہ ساری زندگی اس شخص کا پیچھا نہیں چھوڑتی ہے۔ شوگر کی وجہ سے لا تعداد لوگ ہر سال موت کے منہ چلے جاتے ہیں۔ شوگر بہت ہی خطرناک بیماری ہے جو کہ کسی شخص کو بھی لاحق ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق: ہر سال تقریباً 15لاکھ انسان شوگر کی مرض  کی وجہ سے اس دنیا کو چھوڑ کر بس بستے ہیں۔ شوگر کا مرض انسانوں کو اس وقت لگتا ہے۔ جب انسان کے جسم میں گلوکوز(شکر) کو حل کر کے خون میں شامل ہونے میں کوئی روکاٹ پیدا کرتا ہے۔جب یہ رکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔ تو انسان کو فالج ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ دل کا دورہ، آنکھوں کی بینائی جانا اور گردے فیل ہونے جیسی بیماریاں لگ جاتی ہیں۔ 

شوگر کی بے شمار علامات

 شوگر کے مریضوں کو بے شمار علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جس انسان کا وزن دن بہ دن کم ہو رہا ہو، رات کے وقت باربار پیشاب  آتا ہو، کسی شخص کو بہت ہی زیادہ بھوک اور  پیاس کا بار بار لگنا، نظر کی کمزوری، پٹھوں کا کمزور ہو جانا، اگر کوئی زخم آ جائے تو اس کا جلد ٹھیک نہ ہونا۔جسم میں بہت ہی تھکاوٹ محسوس ہونا، جسم کا سن ہو جانا ۔یہ سب علامات شوگر کے مریض کو شروع شروع میں لگتی ہیں۔

شوگر کی وجوہات

 جب  کوئی انسان کھانا کھا لیتا ہے تو جسم کاربوہائڈریٹس کو گلوکوز میں بدل دیتا ہے۔ پھر لبلبے میں جنم لینے والا ہارمون، جس کو انسولین کہتے ہیں۔ اس کے ذریعے جسم خوراک سے توانائی حاصل کرنے والے گلوکوز کو جذب کر لیتا ہے۔

انسان کو شوگر جیسا مرض اس وقت لاحق ہوتا ہے جب متوازن انسولین پیدا نہیں ہوتی ہے۔ یا پھر اپنا کام سرانجام دینا چھوڑ دیتی ہے۔ اس کے کام نہ کرنے کی وجہ سے گلوکوز ہمارے خون میں اکٹھا ہونا شروع ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے انسان شوگر جیسی خطر ناک بیماری کا مریض بن جاتا ہے۔

جس انسان کی شوگر بڑھ جائے تو اس  کے لیے اس مرض سے چھٹکارا پانا بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے۔ جس مریض کی شوگر بہت ہی زیادہ بڑھ جاتی ہے۔ تو اس کے موت واقع ہونے کے چانس بہت ہی بڑھ جاتےہیں۔

شوگر کا دیسی علاج

شوگر کا دیسی علاج بے شمار چیزوں میں پایا جاتا ہے۔ جس کے بارے میں ہم کو علم نہیں ہے۔

بھنڈی سے شوگر کا علاج

بھنڈی ایک ایسی سبزی ہے۔جس میں بے شمار اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں۔جو بلڈ اور شوگر کو بہت حد تک کنڑول (کم کرنے میں) کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

بھنڈی کے بیج میں شوگر کا علاج پوشیدہ ہے۔  ترکی میں بھنڈی کے بیجوں سے کئی سالوں سے شوگر کا علاج ہو رہا ہے۔ کیونکہ بھنڈی کے بیجوں میں شوگر کو کم کرنے کی بہت ہی زیادہ صلاحیت موجود ہے۔  بھنڈی میں پائے جانے والے پولی سکرائڈ نامی کاربوہائڈریٹس موجود ہوتے ہیں۔ یہ ذیابیطس کے خلاف بہت ہی اعلیٰ کردار ادا کرتے ہیں۔

دالیں اور بیج

دالوں اور بیجوں میں میگنیشیم، فائبر اور پروٹین جیسے مفید غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ جو انسانی جسم میں بلڈ اور شوگر کو نارمل کرنے میں بہت ہی کارآمد ہوتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کالے چنے بھی شوگر اور بلڈ پریشر کو کنڑول کرنے میں بہت ہی مفید ہوتے ہیں۔

السی سے شوگر اور بلڈ پریشر کا علاج

السی شوگر کے مریضوں کے لیے بہت ہی مفید ہوتی ہے۔ السی کے بیج شوگر کے مریضوں کے لیے بہت ہی مفید ہوتے ہیں۔ شوگر کے مریض کو چاہیے کہ جس بندے کو شوگر  اور بلڈ پریشر جیسا مرض ہو اس کو چاہیے کہ ہر روز 30 گرام السی کے بیجوں کوکھائے جس سے اس کا بلڈ پریشر اور شوگر نارمل ہو جائے گی۔

 کدو کے بیجوں سے علاج

 کدو  اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر  اپنے اندر بہت ہی مقدار میں رکھتا ہے۔ جو کہ شوگر اور بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے کے لیے بہت ہی مفید ہے۔ اس کے علاوہ کدو میں کاربوہائڈریٹس بھی موجود ہوتے ہیں۔ جو شوگر  کی سطح کو نارمل حالت میں لاتے ہیں۔