پالک Spinach

ماہرین کا کہنا ہے کہ پالک کو سب سے پہلے کاشت کرنے والے عربوں کے لوگ تھے۔ تقریباً 2ہزار سال کی مدت کے بعد ایرانی لوگوں نے اس سبزی کو اپنے علاقوں میں کاشت کرنا شروع کیا۔یہ سبزی ایران میں بہت  زیادہ قابل قبول ہوئی تھی۔ عربوں کے ذریعے پالک پوری دنیا میں کاشت ہونا شروع ہو گئی۔

پالک موسم سرما کی سبزی ہے۔ جتنی زیادہ سردی ہوگئی پالک اتنی  تیزی سے زیادہ پھیلے اور پھولے گی۔ اس میں رس بہت زیادہ ہوتا ہے۔ آج کل پالک برصغیر میں عام پیمانے پر کاشت کی جا رہی ہے۔

غذائی اجزاء اور وٹامنز

پالک کے 100 گرام میں جزاء اور وٹامنز اس تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

رطوبت

92.1فیصد

پروٹین

2.0فیصد

چکنائی

0.7فیصد

معدنی اجزاء

1.7فیصد

ریشے

0.6فیصد

کاربوہائیڈریٹس

2.9فیصد

کیلشیم

73ملی گرام

فاسفورس

21ملی گرام

آئرن

10.9ملی گرام

وٹامن C 

28ملی گرام

وٹامنB

کافی مقدار میں

کیلوریز

17

طبی فوائدے اور استعمال کرنے کاطریقہ

پالک تاثیر کے لحاظ سے سردتاثیر رکھنے والی سبزیوں میں شمار ہوتی ہے۔ پالک قبض کشا سبزی ہے۔

معدے اور جگر کا علاج

جو شخص معدے اور جگر جیسی بیماری میں لاحق ہو۔ اُس کو پالک کھانی چاہیے۔ پالک معدے کی سوزش کو ختم کرتی ہے۔  پالک پیاس میں بہت زیادہ مفیدہے۔ پالک کھانے سے پیشاب ٹھیک طریقے سے آتا ہے۔ جس کی وجہ سے معدے اورجگر کی بیماریاں دُور ہو جاتی ہیں۔

حاملہ عورتوں کے لے بہترین  غذا

پالک حاملہ عورتوں کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے۔ پالک کو کھانے سے عورت کی صحت اچھی رہتی ہے۔ عورتوں کے چہروں پر داغ  اور جھڑیاں نہیں پڑتی ۔ چھوٹے بچوں کے لیے پالک کا شوربا بہت ہی مفید غذا ہے۔

سانس کی بیماری کا علاج

سانس اور پھیپھڑوں کی مرض والوں کو پالک کا استعمال وافر مقدار میں کرنا چاہے کیونکہ پالک پھپھڑوں اور سانس کی نالیوں کی خراش کو دُور کر کے سانس لینے میں آسانی پیدا کرتی ہے۔ پالک بلغم کو پتلا کر تی ہے۔ جس کی وجہ سے بلغم آسانی سے خارج ہو جاتا ہے۔ پالک  میں خون پیدا کرنے والے غذائی اجزاء سب سبزیوں سے زیادہ  پائے  جاتے ہیں۔ ملٹی وٹامنز غذائیں اور دوائیاں کھانے  سے بہتر ہے کہ پالک کے استعمال میں اضافہ کیا جائے۔پالک 5اقسام کے وٹامنز اور گوشت پیدا کرنے والے اجزاء  کو انسان بدن میں پیدا کرتی ہے۔  

پٹھوں کا علاج

پالک معدے کی تیزابیت کو دُور کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انٹریوں کی حرکت کو تیز کرتی ہے۔  ان میں جمع ہوئے زہریلے فاسد مادوں کو بدن سے نکالنے میں بڑی عمدہ ثابت ہوتی ہے۔ زہریلے فضلات خون میں جمع ہو جاتے ہیں ۔ تو انسان کو فالج اور پٹھوں  کے  ناکارہ ہونے جیسی بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔پالک کھانے سے پٹھے ضائع نہیں ہوتے ہیں۔ پالک پٹھوں کی کمزوری  کو دُور کر کے دوبارہ قدرتی لچک میں بحال کرنے میں بڑی کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ اس لیے کہا جاتا ہے۔ جن کو پٹھوں کی کمزوری  ہو۔ ان کو پالک زیادہ سے زیادہ کھانی چاہیے۔ پالک ایسی سبزی ہے جس کو کھانے سے پٹھوں اور فالج جیسی بیماریاں چند دن کے اندر اندر ختم ہو جاتی ہیں۔  

یرقان کا علاج

پالک کھانے سے انسان کا معدہ اور جگر درست ہو جاتا ہے۔ پالک بلڈپریشر کوکنڑول کرنے میں بڑی کارآمد سبزی ہے۔ پالک پیشاب کی جلن اور تیزابیت کا جڑ سے خاتمہ کر دیتی ہے۔ پالک کا جوس بہت ہی اچھا ہوتا ہے۔ جس سے انسان کی پیاس میں شدت کم ہو جاتی ہے۔ پیشاب اور جلن کی شوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔ پالک کا جوس یرقان کے مریضوں کے لیے بہت ہی مفید غذا ہے۔ جس انسان کو یرقان ہو اس کو پالک کا جوس  پینا  چاہیے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم سے چند دن جوس پینے  سے یرقان میں بہتری نظر  آئے  جا گئی۔

دانتوں کا علاج

پالک فولک ایسڈ اور کیلشیم وافر مقدار میں رکھتی ہے۔ پالک دانتوں کی بیماری کو جڑ سے ختم کرنے میں بڑی مفید ہے۔ کچی پالک کے پتے کھانے سے پائیوریا کے مرض سے نجات ملتی ہے۔ پالک اور گاجر کا جوس ہر روزپینے اور دانتوں پر لگانے سے  انشاء اللہ دانتوں کا مرض ختم ہو جائے گا۔