حضرت محمد ﷺ کی پسندیدہ سبزی

کدو کا تعارف

کدوایک مشہور سبزی ہے۔ کدو کا  شمار موسم گرما کی سبزیوں میں ہوتاہے۔ کدو کی زیادہ تر کاشت گرم علاقوں میں ہوتی ہے۔ لوگ کدو کو بڑے شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔ کدو کا رائتہ تو ہر چھوٹے ،بڑے کی پسند ہوتا ہے۔ کدو کی بے شمار اقسام ہیں۔کدو زیادہ تر ہندوستان کے علاقے میں اُگائی جانے والی سبزی ہے۔ وہاں کے لوگ لوکی کدو کوزیادہ  پسند کرتے ہیں۔ جس کی شکل لمبی بوتل نما ہوتی ہے۔ ہندوستانی لوگ کدو کو خشک کرتے ہیں اور ان سے کمنڈل بناتے ہیں۔ اس سے تان پورے اور ستار بھی بناتے ہیں۔کدو اس لیے ہر ایک کی پسندیدہ سبزی ہے کہ کدو کو ہمارے آقا حضرت محمدﷺ نے بڑے شوق سے کھایا ہے۔

کدو کے طبی استعمال اور فائدے

کدو انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہے۔ کدو جگر کی گرمی کو دُور کرتا ہے۔ کدو قبض کو دور کرتاہے۔ بلڈ پریشر کو نامل کر کے انسان کو سکون مہیا کرتا ہے۔خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ جس انسان کو بلغمی کھانسی ،دمہ اور پیلا یرقان کی مرض ہو ان کو چاہیے کہ کدو کا پانی نکال کر پیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کدو کا پانی پینے سے یہ مرض جاتا رہے گا۔کدو بدن کی گرمی کو ختم کرنے میں مدد مہیا کرتا ہے۔ خشکی کو جڑ سے ختم کر دیتا ہے۔ کدو کو  پکا کرکھانے سے پیشاب کے ذریعے بدن سے فالتوں مادے خارج ہو جاتے ہیں۔جس انسانوں کا بلڈ پریشر ہائی یا کم ہو تا ہو ان کو چاہئے کہ کدو کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔یہ جوش خون کی حدت کو دور کر کے انسان کو آرام مہیا کرتا ہے۔ یہ بخار کھانسی، سر درد میں ایک مفید غذا و دواثابت ہوتاہے۔ جس انسان کو نیند بہت کم آتی ہو۔ اس کو چائیے کہ کدو کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے۔کدو کھانے سے انسان کا جسم ہلکا محسوس ہوتا ہے اور انسان کو خوب نیند آتی ہے۔ کدو بواسیر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا اور دوا ہے۔ دماغی کمزوری اور دل کی کمزوری میں کدو بہت ہی مفید غذا ہے۔ کدو کے بیج  ایسی غذاہے کہ جس کو نظر کا مسئلہ ہو، دماغی کمزوری،دل کی کمزوری ہو اس کو  کدو کے بیج استعمال کرنے چاہیئے۔ کدو کے جوس کو اگر تلوں کے تیل میں ملا کر سر کی مالش کی جائے تو بہت ہی فائدہ مند ہے۔ اس طرح انسان کو خوب نیند آتی ہے۔ جس سے انسان اپنے آپ کو فرش محسوس کرنے لگتا ہے۔

کدو اور لیموں سے علاج

جس انسان کو پیشاب کی جلن محسوس  ہوتی ہو۔ اس کو چاہیے کہ کدو کا رس نکا کراس میں ایک لیموں کارس ملا کر ہر روز ایک گلاس پینے سے انشاء اللہ تعالیٰ اس کی یہ بیماری جاتی رہے گی۔ لیموں اور کدو کے رس کے کھاری ا ثرات پیشاب کی تیزابیت کو بڑی تیزی کے ساتھ ختم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے  پیشاب کی جلن بہت جلد ختم ہو جاتی ہے۔

سر کے درد کا خاتمہ

جس انسان کے سر میں مسلسل ہی درد رہتا ہو۔ سر درد کے مریض کو چاہیے کہ تھوڑے سے کدو لے کر ان کا بیج نکالیں۔ پھر  بیجوں کا تیل نکال کر اس تیل کوایک دو ہفتے لگانے سے انسان کا سردرد ختم ہو جائے گا۔ کدو کا مربہ بہت ہی مفید اور صحت افزاء ہے۔ یہ مربہ انسان کے دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ جس کو بھوک بہت ہی کم لگتی ہو۔ ان کو چاہیے کہ کدو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔ کیونکہ کدو ہاضمے دار ہوتا ہے۔ جس سے انسان کی صحت بہت ہی اچھی ہو جاتی ہے۔