ادرک Ginger

تعارف

 ادرک کو عربی زبان میں رنجیل کہتے ہیں۔ ادرک کا اصل وطن برصغیر ہے۔ ادرک کو برصغیر سے چین  میں لے جایا گیا۔ اس کی جڑوں کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل بہت ہی آسان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  آج پوری دنیا کے ممالک میں  ادرک کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس کی زیادہ کاشت تائیوان، برصغیر ، چین اور پاک ہند میں کی جاتی ہے۔لیکن جتنا زیادہ بہتر اور اچھا ادرک ہندوستان کے صوبہ کیرالہ میں اُگایا جاتا ہے۔ ویسا ادرک پوری دنیا کے کسی بھی حصے میں کا شت نہیں کا کیا جاتا ہے۔ کیرالہ میں کاشت ہونے والے ادرک کی خوشبو اور مزہ بہت ہی اچھا ہوتا ہے۔ حکیم جالنیوس اور بوعلی سینا کی کتابوں میں ادرک کے طبی فائدوں کا ذکر بے شمار جگہوں پر ملتا ہے۔  

ادرک کے غذائی  اجزاء اور  وٹامنز

تازہ ادرک کے 100 گرام کیمیائی اور تجزیہ اس طرح سے ہوتے ہیں۔

رطوبت: 80.9، پروٹین: 2.3 فیصد، ریشے: 2.4فیصد،کاربوہائیڈیٹس:12.3فیصد، معدنی اجزاء 1.2 فیصد، چکنائی:0.9فیصد، فاسفورس:60فیصد، وٹامن6فیصد، کیلشیم: 20 فیصد، آئرن:2.6فیصد،وٹامن بی:کافی مقدار میں، غذائی صلاحیت: 67 کیلوریز موجو د ہوتی ہے

ادرک کے طبی فائدے اور استعمال

ادرک ہاضم دار ہوتا ہے۔ جس انسان کو بادی ہوئی ہوں۔ ان کا دل خراب ہوتا ہے۔ قہے آتے ہوں۔ معدہ درست طریقے سے کام سر انجام نہ دیتا ہو۔ ان کو ادرک کھانا چاہیے۔ اس کے علاوہ سانس کے مریضوں کو ادرک کھانے سے سانس لینے میں آسانی ہو جاتی ہے۔ ادرک ایک ایسی بوٹی ہے جس کو کھانے سے نظام ہضم سے متعلق تمام بیماریوں کا علاج ہو جاتا ہے۔خاص طور پر بد ہضمی ، اینٹھن، ریاح، معدے کی درد، قولخ، قے اور آنتوں کی تکلیف کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ کھانا کھانے کے  بعدتھوڑا سا ادرک کھانے سے بے شمار بیماروں سے نجات مل جاتی ہے۔ اس  کی خاص وجہ یہ ہے کہ ادرک چباتے رہنے سے لعاب دہن کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ہاضم انزائمز کی پیدوار میں اضافہ ہوتا ہے۔

ادرک پیٹ  کی دردکو دُور  کرنے میں بڑا اہم  کردار ادا کرتا ہے۔ جس انسان کے منہ میں بادی کی وجہ سے بدبو آتی ہو۔ اس کو ادرک کھانا چاہئے ۔ کیونکہ ادرک بادی کو ختم کرنے کے بہت ہی اعلیٰ ذریعہ ہے۔  

جس انسان کو کھانسی آتی ہو۔ ہر جگہ سے علاج کروا کروا  کر تھگ گیا ہو۔ اس کو چاہیے کہ ادرک کا رس نکال کر شہد میں ملا کر دن میں تین چار بار پیئے ۔ انشاء اللہ جلد ہی  کھانسی جیسی بیماری سے شفا مل جائے گی۔ادرک میں اللہ تعالیٰ نے بہت شفا رکھی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ بے شمار بیماریوں کا علاج ہے۔ ادرک ایک ایسا ٹانک ہے۔ جس کو کھانے سے بہت زیادہ بیماریوں سے شفا مل جاتی ہے۔ جو کوئی انسان جنسی کمزوری میں مبتلا ہو اس کو چاہیے۔ کہ ادرک کو پیس کر اس کی دوائی بنا لے۔ اس کو چند ہفتے کھانے سے جنسی کمزوری ختم ہو جائے گی۔ چند دن کے اندر اندر جنسی کمزوری دُور کرنے کے لیے ادرک کا پانی آدھا چمچہ ابلا ہوا انڈا ایک عدد اور تھوڑا سا شہد ملا کر رات کو سونے سے پہلے متواتر 15 تا20 دن کھانے سے انسان کی جنسی کمزوری دور ہو جائے گی۔  

تازہ ادرک کا پانی آدھا چمچہ، لیموں کا رس ، پودینے کا پانی اور ایک چائے کا چمچہ ملا کر اس میں ذائقہ کو خوشگوار بنانے کے لیے تھوڑا سا شہید بھی ملا دیں۔ اس مشروب کے استعمال سے متلی، قے، بدہضمی توراً دور ہو جاتی ہے۔

جن لوگوں کے گھٹنوں میں بادی کی وجہ سے درد ہوتا رکھتا ہے۔ ان کو چاہیے کہ جو کھانے کے لیے سبزیاں یا گوشت پکواتے ہیں ۔ اس کے اندر ادرک کی مقدار کو بڑھا دیں۔ جب انسان بڑھاپے کو پہنچ جاتا ہے۔ اس کی عمر زیادہ ہو جاتی ہے۔ تو اکثر بوڑھے انسان کے گھٹنوں میں درد ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ ان کو چاہیے کہ ادرک کا رس نکال کر شہد میں ملا کر استعمال کریں انشاء اللہ تعالیٰ یہ نسخہ استعمال کرنے سے گھٹنوں کا درد جاتا رہے گا۔

ٹھنڈی ہوا  لگنے یا ٹھنڈے پانی سے نہانے کی وجہ سے حیض رک جائے تو تازہ ادرک کا ایک ٹکڑا کوٹ کر ایک پیالی پانی میں چند منٹ تک ابلنے دیں ۔ اس میں تھوڑی سی چینی مکس کر لیں۔ اس کو ہر کھانے کے بعد روزانہ تین بار پیتے رہنے سے حیض کی رکاوٹ ختم ہو جاتی ہے۔

ادرک دمے کے مریض کے لیے بہتری علاج ہے۔ایک کپ میتھی کے جوشاندے میں ادرک کے رس کا ایک چمچہ اور ذائقہ بہتر کرنے کے لے اس میں شہد مکس کر لیں۔ اس کو کھانے سے انسان کو خوب پسینہ آتا ہے۔  اس سے انفلوائنز اور بخار کم ہو جاتا ہے۔یہ کالی کھانسی، پھیھڑوں کی تپ دق کا بہترین علاج ہے۔