کریلا  Bitter Ground

تعارف

کریلا ایسی سبزی ہے۔جو سبزیوں میں بہت زیادہ مشہور ہے۔ کریلے کی فیصل پاکستان اور انڈیا میں بوئی جاتی ہے۔ تحقیقات کے مطابق اس کا اصل وطن چین، ہانگ کانگ، تائیوان اور فلپائن بیان کیا جاتا ہے۔ کریلے کا مزہ کڑوا ہوتا ہے۔ کریلادو قسم کا ہوتا ہے۔ ایک عام کریلا  اور ایک جنگلی ککوڑہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

زیادہ تر لوگوں کو کریلا اس لیے  پسند نہیں ہوتا کہ اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے۔ زیادہ تر لوگ کریلے کے فائدوں کے بارے  لا علم ہیں۔کریلے کو پکانے سے پہلے اس کو بار بار نمک لگایا جاتا ہے۔ اس سبزی کو نمک اس لیے لگایا جاتا ہے۔ کہ اس سے کڑواہٹ دُو ر ہو جائے۔ کریلے کو پکانے سے پہلے اس میں نمک نہیں لگانا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے کریلے میں جو نمکیات ہوتے ہیں۔ وہ ختم ہو جاتے ہیں۔کریلے کو گھی میں خوب تل کر پکایا جاتا ہے۔ جس سے اس کے خواص میں بہت زیادہ کمی آ جاتی ہے۔

غذائی اجزاء اور وٹامنز

اگر کریلے کے سو گرام کے اجزائے ترکیبی کا حساب لگایا جائے تو اس میں اجزاء ترکیب اس طرح سے پائے جاتے ہیں۔

رطوبت

29.4فیصد

پروٹین

1.6فیصد

معدنی اجزاء

0.8فیصد

چکنائی

0.2فیصد

ریشے

0.8فیصد

کاربوہائیڈریٹس

4.2فیصد

فاسفورس

70 ملی گرام

آئرن

1.8ملی گرام

کیلشیم

30ملی گرام

وٹامنC

88

 وٹامنBکمپلیکس

بے شمار مقدار میں

غذائی صلاحیت

25 کیلوریز

کریلے کے طبی فائدے اور استعمال

کریلا انسا ن کے نظام انہضام کو بڑی حد تک درست کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کریلا معدے کو طاقت بخشتا ہے۔ خون پیدا کرتا ہے۔ کریلا تاثیر کے لحاظ سے گرم ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے انسا ن کے جسم میں کریلا بلغم کو پیدا ہونے نہیں دیتاہے۔

پیٹ میں کیڑوں کا علاج

جس کے پیٹ میں کیڑے ہوں اس کے لیے کریلا اایک بہترین غذا اور دوا کے طور کام کرتا ہے۔اس کو چاہیے کہ کریلے کا پانی نکال کر اس کو پیا کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند دن کے اندر فائدہ ہوتا ہوا نظر آئے گا۔

جوڑوں کا درد کا علاج

جس شخص کے جوڑوں میں مسلسل درد رہتا ہے۔  اس کے لیے کریلا بہت ہی اچھی غذا ہے۔ لقوہ، فالج، اور اعصابی امراض میں کریلے کا استعمال کرنا بہت ہی بہترین ہے۔ کریلا ایک ایسی سبزی ہے جس کو کھانے سے گردے کی پتھری ریزہ ریزہ ہو کر پیشاب کے راستے خارج ہو جاتی ہے۔

موٹاپے کا علاج

کریلا انسان کی چربی کو ختم کرتا ہے۔ جو انسانوں کو موٹاپے نے گھیر لیا ہے ان کو کریلے کی سبزی زیادہ کھانی چاہیے۔ کیونکہ کریلا موٹاپے کو ختم کرنے میں بڑی کارآمد غذا ہے۔ کریلوں کو خشک کر کے اس کا پوڈر بنا کر اس کی دوائی تیار کر لیں۔ ہر روز موٹاپے والے بندہ کو دو گرام یہ دوائی دے دیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند روز یہ عمل کرنے سے موٹاپے میں فرق محسوس ہونا شروع ہو جائے گا۔ 

معدے اور گردوں کا علاج

کریلا قبض کشا سبزی ہے۔ کریلے انسان کے اندر زہریلے  فاسدوں مادوں کو ختم کر دیتا ہے۔ معدہ، گردوں اور جگرکی غلاظتوں اور انتڑیوں سے ریح کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ قبض کشا ہونے کی وجہ سے انسان کے پیٹ میں مروڑ پیدا ہونے نہیں دیتا۔

گرمیوں کے موسم میں انسان کو ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی طلب ہوتی ہے۔ جس سے انسانی معدہ کمزور پڑ ھ جاتا ہے۔ جب انسان کا معدہ کمزور پڑتا ہے۔ پیچش لگ جاتے ہیں۔ جسکی وجہ سے بدہضمی اور جلن کی تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ معدے میں فاسد رطوبات کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایسی صورت حال میں کریلا معدے کے لیے بہترین غذا اور دوا ہے۔ جس کو کھانے سے معدے میں فاسد مادوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ معدے ٹھیک طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔ جب انسان کا معدہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ تو انسان دوبارہ اپنی تندرستی والی حالت میں آجاتا ہے۔

شوگر کا علاج

کریلاانسان کے جسم میں لبلبہ کو اصلاح کرتا ہے۔ شوگر کی وجہ سے معدہ کا فعل درست نہیں رہتا  ۔ معدہ رطوبت انسولین بنانے میں کمی کر دیتا ہے۔ پیشاب کے راستے شوگر کا اخراج ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ انسان کو باربار پیشاب تنگ کرتا رہتا ہے۔ شوگر کے مریض کے لیے کریلا ایک عمدہ دوا اور غذا ہے۔ لبلبہ کے لیے کریلے سے بھر کر کوئی اور سبزی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر اور حکیم شوگر کے مریضوں کو کریلا کا سالن  کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ کریلا دمہ کے مریضوں کے لیے بھی بہترین غذا اور دوا ہے۔کریلے زیادہ کھانے سے کئی بیماریوں سے نجات مل جاتی ہے۔کریلا ہائی بلڈ پریشر، اعصابی سوزش  کو ختم کر دیتاہے۔ آنکھوں سے متعلق امراض کے لے بہت ہی فائدے مند غذا ہے۔  

یرقان کا علاج

کریلے کھانے سے دافع زہر، دافع صغرا، دافع بخار ہونے کے ساتھ مسہل بھی ہے۔ کریلے انسان کے معدے کو بہت زیادہ طاقت فراہم کرتا ہے۔ جگر کے مریضوں کے لیے کریلا کا پانی بہت ہی فائدہ مند ہوتا ہے۔ اس لیے جن لوگوں کو یرقان ہوتا ہے۔ ان  مریضوں کو کریلا کا پانی زیادہ سے زیادہ پلایا جاتا ہے۔