مختلف امراض میں انناس کے شفائی اثرات

انناس بعض امراض میں نہایت مفید اور مؤثر تسلیم کیا جاتا ہے۔ ذیل میں انناس سے بعض امراض کے علاج کا بالا جمال تذکرہ کیا جاتا ہے۔

گلہڑ کی بیماری کا علاج

جسم میں موجود مختلف گلٹیوں یا غدود کی صحت اور تندرستی کے لیے انناس کو بہت موثر تسلیم کیا جاتا ہے۔ بعض لوگوں کے گلے ایک غدود تھائیرائیڈ کے بڑھ جانے کی وجہ سے پھول جاتے ہیں۔ جسے گلہڑ یا غوطر کہتے ہیں۔ یہ بیماری غذا میں ایک جز و آیوڈین کی کمی سے ہوتی ہے۔ انناس کھانے سے یہ تکلیف دہ عارضہ اپنے انجام کو پہنچ جاتا ہے۔ اسی طرح نالیوں کی سوجن کی تکلیف بھی انناس کے استعمال سے رفع ہو جاتی ہے۔ گلہڑ کے مریضوں کو متواتر کئی دن تک انناس کا استعمال کرنا چاہیے تا کہ اس تکلیف دہ مرض سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔

قبض اور بد ہضمی سے نجات

انناس کے استعمال سے بدہضمی کی تکلیف دُور ہو جاتی ہے۔ انناس میں شامل کلورین کا عصر غذا کو ہضم کرنے میں بڑی مدد دیتا ہے۔ لحمیاتی غذا کو ہضم کرنے میں انناس بڑا موثرہے۔ چونکہ انناس میں ریشے Fibres موجود ہوتے ہیں ، اس لیے قبض کی صورت میں انناس کا استعمال بہت مفید رہتا ہے۔ اننا اس کی قاشیں بنالیں اور ان پر سیاہ مرچ اور لاہوری نمک میں کر چھڑک لیں۔ اس کے بعد آنچ پر گرم کر کے کھالیں ۔ بد ہضمی کی شکایت رفع ہو جائے گی۔

خفقان قلب کا تدارک

دل اور دماغ کے لیے انناس بہت فائدہ بخش ہے۔ یہ پھل تراوت بخشنے میں لاجواب اثرات رکھتا ہے۔ طبیعت کی گھبراہٹ کو دُور کر کے اسے شگفتہ کر دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مرض خفقان کو دُور کرنے میں بڑا مؤثر ہے۔ اس کے علاوہ پیاس کی شدت کو کم کرتا ہے۔

گردوں اور مثانے کی تکالیف

اطبائے کرام اس بات پر متفق ہیں کہ انناس گردوں اور مثانے کی بیماریوں میں شافی اثرات کا حامل پھل ہے۔ چونکہ یہ پیشاب کھول کر لاتا ہے۔ اس طرح گر دے صاف ہو جاتے ہیں۔ اس لیے پیشاب کے راستے زہریلے مواد اور ریگ پتھریاں خارج ہو جاتے ہیں اور مریض ان تکلیف دہ عوارض سے نجات حاصل کر لیتا ہے۔

سکروی کا علاج

سکروی کا مرض بدن میں حیاتین ج (Vitamin C ) کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ انناس میں چونکہ وٹامن سی وافر مقدار میں پایا جاتا ہے، اس لیے انناس کے شیریں پھل کے کھانے سے یا پھر اس کا مربہ استعمال کرنے سے سکروی کے تکلیف دہ مرض سے شفا نصیب ہوتی ہے۔

گرمیوں میں شدت پیاس کی تسکین

گرمیوں کے موسم میں دھوپ کی حدت اور لو چلنے سے پسینہ بکثرت خارج ہونے لگتا ہے اور موسم کی شدت پیاس میں اضافہ کر دیتی ہے۔ بار بار پانی یا دیگر مشروبات پینے کےباوجود پیاس کی تسکین نہیں ہوتی۔ انناس پیاس بجھانے اور فرحت بخشی میں لاجواب چیز ہے۔ جگر اور معدے کی گرمی کو دور کرنے میں اسے بہترین چیز تصور کیا جاتا ہے۔ گرمیوں میں اس کا مشروب استعمال کرتے رہنے سے پیاس کی خاطر خواہ تسکین ہوتی ہے۔ دل، جگر اور دماغ کو خاطر خواہ طور پر قوت بخشتا ہے۔

حلق کے امراض

انناس کے تازہ پھل کا رس نکال کر استعمال کرنے سے حلق کے بعض امراض کو شفا ہو جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے حلق میں لٹکا ہوا گوشت کٹ جاتا ہے اور بروقت انناس کے رس کے استعمال سے حلق کے تمام عوارض سے نجات مل جاتی ہے۔

یرقان اور احتباس بول کا علاج

بعض لوگوں کو پیشاب قطرہ قطرہ ، رُک رُک کر آتا ہے۔ پیشاب کرتے وقت تکلیف اور درد بھی ہوتا ہے۔ انناس کا رس ایک کلو گرام لیں اور ڈیڑھ کلو چینی میں حسب دستور شربت تیار کر کے رکھ چھوڑیں۔ ایک گلاس پانی میں شربت بنا کر دن میں کئی مرتبہ استعمال کریں۔ پیشاب کھل کر اور بغیر تکلیف کے آنے لگے گا۔ یہاں تک کہ یرقان کے مرض کے لیے بھی یہ مشروب فائدہ مند ہے۔

انناس کے بارے میں ضروری احتیاط

اگر کوئی بلغمی مزاج اسے کھائے گا تو اس کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ انناس بلغم میں اضافہ کرتا ہے ، تا ہم اس میں یہ خوبی ہے کہ کھانسی اور زکام وغیرہ کی شکایت اس سے نہیں ہوتی ۔ صرف بافی خلط میں اضافہ ہو جاتا ہے۔آلات نفس کے لیے بھی انناس کا استعمال کسی قدر نقصان دہ ہے ۔ مگر کم مقدار میں کھانے سے اس کی مضرت کا احتمال ختم ہو جاتا ہے۔