آنکھوں کی بیماری

آج کل پاکستان میں آنکھوں کا انفیکش (بیماری) بہت ہی عام ہو چکا ہے۔ اگر ہم 10 اشخاص کو دیکھیں تو ان میں سے 8 اشخاص آنکھوں انفیکشن  میں مبتلا ہے۔ یہ انفیکشن کی وجہ سے آنکھوں میں بہت ہی تکلیف ہوتی ہے۔ یہ بیماری اتنی خطرناک تو نہیں ہے۔ لیکن یہ انفیکشن ایک انسان سےدوسرے انسان میں بڑی تیزی کے ساتھ منتقل ہوتا ہوا دیکھائی دے رہا ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر روز اس مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس انفیکشن سے  ہم کو خود بھی بچنا چاہیے اور دوسروں کو بھی سیو کرنا چاہیے۔

یہ انفیکشن دوسروں میں کس طرح منتقل ہوتا ہے۔

ہاتھ کی صفائی کو نظر انداز کرنا

ہم اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں۔ ہم اپنے ہاتھوں کو آنکھوں پر بغیر دھوئے لگاتے رہتے ہیں ۔ جس کی وجہ یہ ہے۔ کہ ہم اپنے ہاتھوں سے بے شمار چیزوں کو ایک جگہ سے دوسرے جگہ منتقل کرتے رہتے ہیں۔ یا پھر جو بھی ہم کام یا جاب کرتے ہیں۔ اپنا کام سرانجام دے رہے ہوتے ہیں۔ جب ہماری چہرے پر خارش ہوتی ہے۔ تو ہم بغیر دھوئے ہاتھوں سے اپنے چہرے اور آنکھوں کو چھوتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہماری آنکھوں میں وائرس اور بیکٹیریا لگ لگ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہماری آنکھوں میں انفیکشن ہو جاتاہے۔

اس بیماری سے بچنے کے لیے ہم کو چاہیے کہ اپنے ہاتھوں کو بار بار دھوئیں۔ جب بھی ہمارے چہرے پر خارش ہو تو ہم کو بغیر ہاتھ دھوئے اپنے چہرے کو مت چھوئیں۔

اپنی اشیاء کو Share کرنا

ہم کو اپنی چیزوں  کو دوسرے کے ساتھ Shareنہیں کرنا چاہیے۔ ہم کو چاہیے کہ اپنے گھر میں جتنے افراد ہوں۔ اتنے ہی تولیے ہوں۔ تاکہ ہر کوئی اپنا اپنا تولیہ استعمال کرے۔ عورتوں کو چاہیے کہ اپنا میک اپ کا سامان دوسری عورت کو ہرگزنہ دیں۔ ایسا کرنے سے بھی یہ بیماری ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔

اپنی آنکھوں کو چھونے یا خارش کرنا

اگر کسی کو آنکھوں کا انفیکشن ہو گیا ہے۔ تو اس کو چاہیے کہ بلیک عینک استعمال کرے۔ اپنی آنکھوں پر بار بار چھونے سے پرہیز کرے۔ ایسا کرنے سے ہی وہ بہت ہی جلداس بیماری سے بچ سکتا ہے۔

Contact lens کی صفائی نہ کرنا

جن لوگوں نے Contact lens پہننے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ اپنے لینز کو بار بار نہ چھیڑے۔ اس کی غلط صفائی سے بھی یہ بیماری لگتی ہے۔ ان کو بھی بہت ہی جلد آنکھوں کا انفیکشن ہو رہا ہے۔ اس لیے ایسا کرنا سے پرہیز کریں۔

طبی مشورے پر عمل نہ کرنا

جب کسی کی آنکھیں لال ہوتی ہوئی یا پھر آنکھوں میں ہلکا سا بھی درد محسوس ہو تو اس کو چاہیے کہ کسی اچھے سے ڈاکٹر کے پاس جا کر اس  سے مشورہ کرے۔ آنکھوں کے لیے سب سے بہترین ڈراپ گلاب کا عرق ہے۔ جو کہ انسان کو رات کے وقت سونے سے پہلے ضرور آنکھوں میں ڈالنا چاہیے۔اس سے آنکھیں صاف ہو جاتی ہیں اور انسان کو بہت ہی سکون محسوس ہوتا ہے۔